بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا

جرائم کا ریکارڈ: منشیات کی اسمگلنگ اور چوری کے جرم میں 25 سال قید
جیل سے فرار: 2015 میں جیل پر صہیونی بمباری کے وقت جیل سے بھاگ گیا۔
دوبارہ فرار / رہائی: اکتوبر 2023 میں جیل پر صہیونی بمباری کے موقع پر۔

مسلح گینگ کا قیام: اس نے غزہ جنگ کے عین وقت پر کرائے کے غنڈوں کا ایک ٹولہ قائم کیا اور سنہ 2024 میں اس گروہ کا سرغنہ بنا۔ اس گروہ میں کئی سو جرائم پیشہ افراد شامل تھے۔
ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب: صہیونی فوج کی حمایت میں، انسانی بنیادی پر غزہ کے لئے آنے والی امداد کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور امدادی ٹرکوں پر قبضہ۔

زیر اثر علاقہ: مشرقی رفح، جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہے۔
ہلاکت: 4 دسمبر 2025ع کو گولی لگی، اسرائیلیوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں سے جان بھر نہ ہو سکا۔
اسرائیل کے ساتھ تعاون: اسرائیل نے اس کی حمایت کی اور حماس کے خلاف لڑنے کے لئے مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس کیا؛ اسرائیل کے لئے جاسوسی، قتل اور اغوا جیسے مشن سرانجام دینا، مقاومت کے ٹھکانوں پر حملے کرنا اور صہیونی جارحین کے لئے غزہ کے مختلف علاقوں میں داخلے کے راستے ہموار کرنا؛ اس کے کرتوتوں میں شامل ہیں۔
اسرائیلی رد عمل: صہیونی ذرائع نے بدنام زمانہ غدار یاسر ابو شباب کی ہلاکت کو 'اسرائیل کے لئے منفی پیشرفت قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ